تم سے دوری ستا رہی ہے مجھے || حیازہرہ۔ || urdu poetry

تم سے دوری ستا رہی ہے مجھے
موت آنکھیں دکھا رہی ہے مجھے
دکھ بھری دنیا میں فقط وہ آنکھ
دیکھ کر مسکرا رہی ہے مجھے
اب کے آنے میں جلدی کرنا دوست
رت جدائی کی کھا رہی ہے مجھے
میری ہمت جواب دے دے گی
دل کی حالت بتا رہی ہے مجھے
کیا ضرورت ہے ساز و سر کی بھلا
جب محبت ہی گا رہی ہے مجھے
کیسے ناکام لوٹتی میں حیا
ماں جو دیتی دعا رہی ہے مجھے
دشت وحشت میں اک تمھاری یاد
جینے کا حوصلہ، رہی ہے مجھے
اتنی پیچیدہ میں نہیں تھی حیا
زندگی کیا بنا رہی ہے مجھے
حیازہرہ۔

ramzanbloch857@gmail.com Avatar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

+