اپنے قلم سے۔۔۔شریف پردیسی
(((((( غزل))))))
حسیں دن چاندنی راتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔۔
مقید ہوں یہ سوغاتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔۔
میں اک مزدور کی بیٹی ہوں،قاتل حسرتوں کی ہوں۔
مجھے شہنائی باراتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔
خدا کے نام پر دینا تعلق ذہن میں رکھنا۔۔۔
یقینا ایسی خیراتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔۔
یہ ہیں سردار،تمندار،یہ موچی،یہ بھٹی ہیں ۔۔۔
یہی تفریق،یہ ذاتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔۔
جسے میں نے زمانے میں،فقط تسکین ھی دی ہے۔
اسے میری ملاقاتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔۔
محبت میں بھی پردیسی مقاصد کی ملاوٹ ھے۔۔۔
مجھے اب دل کی سب باتیں بڑی تکلیف دیتی ہیں۔
شریف پردیسی || Best Urdu Poetry

Rj rakha Baloch
Whispering winds of lorem ipsum drift across silent skies. Dolor sit amet, hearts awake beneath the fading light. Consectetur dreams move through forgotten nights, adipiscing elit — where words turn into quiet sighs.

Leave a Reply